بھارتی سنٹرل پولیس اہلکار نے اپنے 3ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا

اسلام آباد (سلمان علی اعوان) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پو مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے لگے، ضلع ادھمپور میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے اپنے 3 ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

 

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکار نے اپنے تین ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی حکام کے مطابق کانپور سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل اجیت کمار کا اپنے ساتھیوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا ور اس نے مشتعل ہو کر سرکاری رائفل سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پوکرمل، یوگیندر شرما اور امید سنگھ نامی کانسٹیبل ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد اجیت کمار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا اور اب وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس یا فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ساتھیوں کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں، دوسری ریاستوں سے لائے جانے والے بھارتی سکیورٹی اہلکار اپنے افسروں کے برے رویئے، مناسب رہائش نہ ہونے اور پھر کشمیر جیسے علاقے میں جہاں انہیں مظلوموں کی آہیں بھی لگتی ہیں اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ تقریبا دو ماہ قبل سات جنوری کو بھی ایک بھارتی پولیس اہلکار نے دو ساتھیوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں