بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا، کھیل کو بھی نہ بخشا

لاہور (پبلک نیوز) بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا، کھیل کو بھی نہ بخشا۔ پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر بھارتی کمپنی معاہدے سے مکر گئی اور میچ کی کوریج سے انکار کر دیا۔

 

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا، کھیل کو بھی نہ بخشا۔ پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر بھارتی کمپنی معاہدے سے مکر گئی اور پی ایس ایل فور کے میچ کی کوریج سے انکار کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل فور کی کوریج سے انکار کر دیا۔ پی ایس ایل کی پروڈکشن صرف بھارتی کمپنی کررہی ہے۔

 

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی ایم جی ریلائنس کمپنی کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد پی ایس ایل کی پروڈکشن نہیں کرسکتے۔ ہم فوری طور پر پروڈکشن کو روک رہے ہیں۔ بھارتی کمپنی نے 51 لاکھ ڈالر میں کوریج کے رائٹس حاصل کیے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس نے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا۔

 

واضح رہے کہ متبادل کمپنی نہ ملی تو پی ایس ایل کی کوریج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حارث افضل  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں