لندن سے پیرس اور ٹورنٹو سے انقرہ تک 'بھارت مردہ باد کے نعرے' لگ گئے

 

پبلک نیوز: نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ لندن سے پیرس اور ٹورنٹو سے انقرہ تک جگہ جگہ بھارت مردہ باد کے نعرے لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور متنازع شہریت قانون پر دنیا بھر میں مودی سرکار کورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر خالصتانیوں نے زبردست احتجاج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور سکھوں کیخلاف ہتھکنڈوں پر مودی مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ترنگا اور آئین نذر آتش کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ بنا یوم سیاہ۔ بھارتی مظالم اور مودی سرکاری کی فسطائیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور متنازع شہریت قانون پر دنیا بھر میں مودی سرکار کورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کی بڑتی تعداد نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور پوسٹرز کے ذریعے دنیا کی توجہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کروائی۔

 

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تحریک خالصتان کے حإمیوں نے بھارتی ترنگا اور آئین جلا کر بھارت سے نفرت کا اظہار کیا۔ خالصتانی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والی انتہا پسند ہندو سرکار مسلمانوں اور سکھوں کی دشمن بن چکی ہے۔

 

ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔ انقرہ اور بارسلونا میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھارت مخالف مظاہرے کیے اور دنیا سے مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں رکوانے کے لیے اقدامات کرنے کا مظاہرہ کیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں