بھارت  میں 70ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے انتخابی دنگل شروع ہو گیا

پبلک نیوز: بھارت میں لوک سبھا انتخابات، 543 نشستوں میں سے 91 کے لیے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ آخری ووٹنگ 21 مئی کو ہو گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

 

بھارت  میں 70ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے انتخابی دنگل شروع ہو گیا۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 543 میں سے 91 نشستوں پر آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، مانی پور، اتر پردیش، جموں کشمیر، اُڑیسہ، آندھر پردیش اور مغربی بنگال سمیت 21 ریاستوں میں  ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

 

بھارت کے عام انتخابات میں 90 کروڑ افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کا نیا ایوان زیریں منتخب کرنے کے لئے پولنگ سات مرحلوں میں ہوگی۔

 

دوسرا مرحلہ 18 اپریل، تیسرا 23 اپریل، چوتھا 29 اپریل، پانچواں 6 مئی، چھٹا 12 مئی اور آخری ووٹنگ 21 مئی کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں