بھارتی وزیر خارجہ کی کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت

نئی دہلی (پبلک نیوز) پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت سے مسلسل ناں کا سامنا ہے۔ کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معذرت کر لی۔

تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنی ہم منصب کو دعوت دی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ارمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔

سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کور بادل اور ایچ ایس پوری شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کرتار پور سرحد پر سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر کو رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں