مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس پر بھارتی فورسز کا حملہ

 

مقبوضہ کشمیر (پبلک نیوز) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محرم الحرام کے جلوس پر بھارتی فورسز کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے اور قابض بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں کو بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا 34 ویں روز بھی بد ترین کرفیو جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محرم الحرام کے جلوس پر بھارتی فورسز نے حملہ کیا۔ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے اور قابض بھارتی فورسز  کی جانب سے صحافیوں کو بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

واضح رہے کہ مسلسل کرفیو اور جبری پابندیوں کی وجہ سے کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور مریضوں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 5 اگست سے معطل ہیں۔ گزشتہ روز ہنڈوارہ میں زیر حراست نوجوان کی شہادت کے بعد سرینگر، سوپور، ہاجن، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔

 

مقبوضہ وادی میں احتجاجی مظاہروں اور محرم الحرام کے جلوس روکنے کے لیے کرفیو اور دیگر پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی صورت بھی اپنی زمین دوسرے لوگوں کو فروخت نہ کریں۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں