لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5شہری زخمی

پبلک نیوز: بھارت پر پھر جنگی جنون سوار، بزدل دشمن کا چھپ کر وار،لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5شہری زخمی ہو گئے۔ پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر اور بگسیار سیکٹر پر ایک بار پھر فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے انتخابات اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ ہندوستان بھول میں مت رہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں