مقبوضہ کشمیرمیں انتخابی ڈرامہ کا بائیکاٹ، بھارتی فورسز کی بربریت جاری، 12سالہ کشمیری شہید

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے ، ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 سالہ کشمیری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ، بھارتی فورسز ایک بار پھر جارحیت پر اُتر آئیں۔ ضلع کپواڑا کے علاقہ ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ساتویں جماعت کا طالبِ علم 12 سالہ کشمیری شہید ہو گیا۔

شہادت کے بعد علاقہ میں مظاہرین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دیکھنے میں آیا جبکہ ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ باراہمولا میں بھی سرچ آپریشن کے دوران کئی کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار بھی کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں