مودی کی گھناؤنی سازش، مقبوضہ وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے کا منصوبہ

 

پبلک نیوز: مودی نے ایک اور گھناؤنی سازش شروع کر دی ہے۔ مقبوضہ وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے مطابق وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 51 واں روز ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد بھارتی حکومت مسلم اکثریتی وادی میں برسوں سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے کی تیاری میں لگ گئی۔ مقبوضہ وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا۔

 

بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے تقریباً 50 ہزارمندروں کے دروازے بند ہیں۔ مرکزی حکومت وادی کشمیر میں ایسے مندروں کا سروے کرانے جا رہی ہے اور جلد ہی ان کو پھر سے کھولنے پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کشمیر میں بند اسکولوں کو بھی پھرسے کھولنے کےلئے قدم اٹھائے جائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں