پاکستانی ایف 16 گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا

نیویارک(پبلک نیوز) پاکستانی ایف 16 گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب۔ فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی گئی، وہ تعداد میں پورے ہیں۔

 

کیا بھارت نے پاکستانی طیارہ گرایا تھا؟ جواب ہے۔ نہیں! بھارت میں انتخابات سے ایک ہفتہ قبل مودی سرکار کی ایک اور ہار۔ پاکستانی ایف 16 مار گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا، بلکہ پاکستان کے ساتھ جھڑپ میں بھارت نے اپنا ایک طیارہ اور پائلٹ کھویا۔ فارن پالیسی رپورٹ کے مطابق بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

 

فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی طیارے غائب نہیں، سب پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر ایف 16 طیاروں کی گنتی کی گئی، وہ تعداد میں پورے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔

 

امریکی عہدے داروں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا، ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر ایف 16 طیاروں کو استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں