بھارتی اجارہ داری کے خلاف ٹویٹر نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) اب نہیں چلے گی بھارتی اجارہ داری، حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے معاملات طے پاگئے۔ ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤںٹس یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرے گا۔ اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے تھے۔

 

بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، اجارہ داری بھی گئی، اب کشمیریوں کے حق کے لئے اُٹھی کوئی آواز دبائی نہ جاسکے گی۔ کشمیر پر بھارت کے پانچ اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی۔ اہل کشمیر کے حق میں آواز اُٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔ ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان نے ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔

 

چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی۔ ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں