نریندر مودی ایک بار بھر بھارت میں مذاق بن گئے

نئی دہلی(پبلک نیوز) اس نالائقی کو کیا کہئے، بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک پر اپنے بچگانہ بیان سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی طنز و مزاح کے نرغے میں آ گئے۔ کہتے ہیں سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے دکھائی نہیں دیں گے۔ اس لئے حملے کی اجازت دے دی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام اور سیاستدانوں نے اس بیان پر مودی کو نشانے پر لے لیا۔

 

سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے دکھائی نہیں دیں گے۔ بالاکوٹ سٹرائیک سے متعلق بچگانہ بیان پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت میں مذاق بن گئے۔ نریندرمودی کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ خیال تھا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے جنگی طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے، اسی لئے ايئر سٹرائک کی اجازت دی۔ مودی کا اپنی ہار پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ بیان دینا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام اور سیاستدانوں نے انہیں نشانے پر لے لیا۔

بھارت میں مسلمان ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا! آپ تو غضب کے ماہرہیں، گذارش ہے کہ چوکیدار ہٹا دیجیے۔ ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیے۔ کشمیری رہنماء عمر عبداللہ نے مذاق اڑایا کہ پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتا، یہ فوجی حکمت عملی مستقبل کے ايئر سٹرائکس میں کام آئے گی۔ بھارتی وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے حامیوں نےاس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، لیکن ہر طرف سے تنقید پر اسے ہٹا دیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں