پاکستان کی بہو(ثانیہ مرزا) کی ضرورت نہیں ہے، بی جے پی رہنما

پبلک نیوز: پلواما حملہ کے بعد شروع ہونے والا ہنگامہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے انہیں بھارتی ریاست کی برانڈ ایمبیسیڈر سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسندوں نے بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کو بھی نہ بخشا اور انہیں ریاست تلنگانہ کی برینڈ امبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کی بہو کو اپنی برینڈ امبیسیڈر کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔

ادھر راجستھان کے شہر بیکانیر کی مقامی عدالت نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ بیکانیر کے سرحدی علاقے میں موجود ہوٹلز کو بھی پاکستانی شہریوں کو جگہ دینے سے منع کیا گیا ہے۔

Image result for sania mirza

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں