بھارتی سیاستدان الیکشن کی گہما گہمی میں اخلاقیات بھی بھول گئے

پبلک نیوز: بھارتی سیاستدان الیکشن کی گہماگہمی میں اخلاقیات بھی بھول گئے۔ اترپردیش میں نریندر مودی نے مخالفین کو شراب سے تشبیہ دے دی۔ دوسری جانب بی جے پی کےشتروگھن سنہا کانگریس کو پیارے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں الیکشن جیتنےکے لیےسیاستدان اخلاقیات کی چیتڑےاڑانےلگے۔ بھارتی سیاستدانوں نے بدزبانی کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے۔ ویراعظم نریندرمودی نےاترپردیش میں اپوزیشن جماعتوں کوشراب سے تشبیہہ دے ڈالی اور کہا کہ یہ پارٹیاں بھارت کو برباد کر دیں گی۔

سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق اداکارہ اور سیاسی رہنما جیہ پرادھا پر ان کے سابق پارٹی کے رہنما فیروزخان نے تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جیہ ووٹرز کو گھنگھرو اور ٹھمکے دکھائیں گی۔

بی جے پی کو الیکشن سے پہلے ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا۔ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا نے بی جے پی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ بہت جلد کانگریس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں