بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر خارجہ

 

پبلک نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ وزیراعظم کی جانب سے فیصلے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔ بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں