وزیراعظم نریندرمودی کی57 رکنی کابینہ کا اعلان، سشما سوراج کی چھٹی

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں 57 رکنی کابینہ کا اعلان، گزشتہ دورمیں وزیر خارجہ کا قلمدان رکھنے والی سشماسوراج کی کابینہ سے چھٹی کر دی گئی۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو وزیرداخلہ، راج ناتھ سنگھ کو وزیردفاع، سابق سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کو وزارت خارجہ جبکہ نرملاسیتارامن کووزارت خزانہ کا چارج دے دیا۔

 

بھارت کے وزیراعظم نے57 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا، بھارت میں مسسلسل دوسری بار وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے والے نریندرمودی نے اپنی 57 رکنی کابینہ کے وزارتوں کا اعلان کر دیا۔ نئی کابینہ سے حیران کن طور پر سابق وزیر خارجہ سشماسوراج کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ کے حصے میں وزارت داخلہ کی اہم وزارت آئی۔

 

سشما سوراج کی جگہ سابق سیکرٹری وزارت خارجہ جے شنکر کووزارت خاجہ کا چارج دیا گیا۔ سابق وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کی جگہ راج ناتھ سنگھ کو وزیردفاع بنادیاگیاجبکہ نرملاسیتارامن کووزارت خزانےکی چابی مل گئی۔ نریندرا مودی نے اٹامک انرجی، اسپیس، پبلک اینڈ پینشن اور اہم پالیسی امور سے متعلق وزارت اپنے پاس ہی رکھی ہے۔ کابینہ میں 24 وفاقی وزراء اور 24 وزرائے مملکت کے علاوہ 9 آزاد حیثیت کے وزراء مملکت رکھے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں