بھارتی گلوکار نے اداکار فرحان سعید کے گانے روئیاں کی ہوبہو کاپی بنا ڈالی

 

پبلک نیوز: بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے اداکار فرحان سعید کے گانے روئیاں کی ہوبہو کاپی کر ڈالی ہے۔ چوری پکڑے جانے پر سلیم مرچنٹ نے شرمندہ ہونے کی بجائے کہا ہے کہ میں نے یہ گانا سنا ہی نہیں اور یہ محض ایک اتفاق ہے کہ آپ کا گانا میرے گانے کی طرح ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے اداکار فرحان سعید کے گانے روئیاں کی ہوبہو کاپی کر ڈالی۔ جب فرحان سعید نے یہ چوری پکڑ لی تو سلیم مرچنٹ نے شرمندہ ہونے کی بجائے ساحر علی بگا کا گانا چرانے والے بی جے پی کے راجا سنگھ والا مشہور زمانہ جواب ديا کہ میں نے یہ گانا سنا ہی نہیں اور فرحان سعید کے توجہ دلانے پر بجائے شرمندہ ہونے کے الٹا غصے کا اظہار کر کے سچا ہونے کی کوشش کی۔

 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایسی حرکت پہلی بار نہیں کی گئی۔ پہلے بھی نصرت فتح علی خان، امجد صابری اور بہت سے فنکاروں کے گانے بھارت کی جانب سے چوری کیے جاتے رہے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں