بیساکھی میلہ، بھارتی خصوصی ٹرین سکھ یاتریوں کو لے کر واہگہ اسٹیشن پہنچ گئی

لاہور(مستنصر عباس) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارتی خصوصی ٹرین سکھ یاتریوں کو لے کر واہگہ اسٹیشن پہنچ گئی ہیں، سکھ یاتریوں کا پاکستانی حکام کی طرف سے واہگہ اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 

بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے 2200 کے قریب سکھ یاتری واہگہ اسٹیشن لاہور پہنچ گئے، پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا واہگہ اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ احسان طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری سکھ قوم کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

 

بھارت سے آئے جتھہ لیڈر سردار رویندر سنگھ خالصہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دھرتی پر آنے کا جو موقع ملا ہے اس پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، جبکہ مرکزی تقریب 14 اپریل کو پنجہ صاحب میں ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں