مودی سرکارلوک سبھاالیکشن جیتنےکیلئےفسادات کرائیگی،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

پبلک نیوز: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مودی سرکار لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے فسادات کرائے گی۔ مودی سرکار نے دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹوا دی۔ یہ سب گدھے ہیں اور گدھوں کا کوئی علاج نہیں۔

سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) مرکنڈے کاٹجو مودی حکومت پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس پارکس میں جلسے کر سکتی ہے تو مسلمان نماز کیوں نہیں پڑھ سکتے؟ انتخابات کے بعد بھارت کے بہت برے دن آنے والے ہیں۔

مرکنڈے کاٹجو نے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لیے فسادات کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ نوئیڈا میں مسلمانوں کو پارکس میں نماز جمعہ پڑھنے سے روکنے پر سابق بھارتی جج نے کہا کہ مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جب آر ایس ایس اپنے اجتماع کھلے پارکس میں کر سکتی ہے تو مسلمان نماز کیوں نہیں پڑھ سکتے؟

جسٹس (ر) مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ گائے ایک جانور ہے جیسے گھوڑا اور کتا ہوتا ہے۔ کسی کو پکڑ کر اس لیے مار ڈالنا کہ وہ گائے ذبح کر رہا تھا، پاگل پن ہے۔ مرکنڈے کاٹجو نے پیش گوئی کی اگلے انتخابات کے بعد بھارت کے بہت برے دن آنے والے ہیں، ملک بھر میں مار دھاڑ ہو گی اور خصوصاً مسلمانوں کے لیے یہ بہت برا ہو گا۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں