بھارتی جارحیت جاری،ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں4نوجوان کشمیری شہید

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے واقعات تھم نہ سکے، بھارتی فورسز کے دستوں نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوان کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ جعلی مقابلے میں2 نوجوانوں کو شہید کیا، جبکہ بڈگام میں بھی 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر مظالم کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔ بزدل بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن میں بھارت کی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، راشٹریہ رائفلز اور سپیشل فورسزکے دستوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

 

بھارتی قابض فوج نے پلوامہ کے علاقے لسی پورہ میں جعلی مقابلے میں2 نوجوانوں کو شہید کیا، جبکہ کے بڈگام میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے باعث 2 روز میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ردعمل میں کشمیری مظاہرین اور قابض فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں