شوپیاں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں جمعتہ الوداع کو بطور یوم کشمیر و فلسطین منایا جا رہا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو اور کشمیری کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا، گھر گھر کی تلاشی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا۔ شہادتوں کے بعد کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر آ گئے، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور پیلٹ کے چھرے برسائے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

 

دوسری جانب بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی کال پر آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم کشمیر وفلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگ قابض فورسز کے مظالم کا شکار ہیں۔ سید علی گیلانی نے اپیل کی ہے کہ تمام مسلم امہ نماز جمعہ میں کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی آزادی کیلئے دعا کریں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں