سچی محبت کا دلچسپ واقعہ، بھارتی خاتون کی پاکستان آمد، اسلام قبول کر کے گجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کر لی

پبلک نیوز: محبت کرنے والوں کو کوئی سرحد بھی نہ روک پائے۔ بھارتی خاتون پاکستان آ گئی۔ گوجرانوالہ میں محبت  کی شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنچھی، ندیا، پون کے جھونکے کوئی سرحد نہ انہیں روکے، دل کے ہاتھوں مجبور بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آ گئی۔ چندی گڑھ کی ٹینا نے اسلام قبول کر کے گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کر لی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ٹینا کو بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کر دی۔ کہا گیا کہ ٹینا شوہر سے ناراض ہو کر پاکستان آ گئی۔ بھارتی خاتون کے پاسپورٹ پر اس کا نام ٹینا درج ہے اور وہ وزٹ ویزہ پر گوجرانوالہ آئی۔

اب دیکھنا ہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کا محبت کی اس کہانی پر کیا ردعمل آتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں