انڈونیشیا میں سونامی کے باعث 429 ہلاک، 1400 سے زائد افراد زخمی

پبلک نیوز: انڈونیشیا میں 3 روز قبل آتش فشاں پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پیدا ہونے والے خوفناک سونامی سے 429 ہلاک، 1400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

 

سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 429 ہو گئی جبکہ 1400 افراد زخمی اور 150 لاپتہ ہیں۔ 16 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

سونامی نے جزیرا سماٹرا اور جاوا شدید متاثر ہوئے، کئی  فٹ اونچی بپھری لہروں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ قریب 900 گھر، 73 ہوٹل، 60 ریسٹورنٹ اور 435 کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حکام نے مزید ہلاکت خیز سونامی کے خدشے کے پیشِ نظر لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں