شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی بن کر نیب افسران پر دباؤ ڈالا: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ این آر او مل جائے گا ایسا ناممکن ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ علیم خان کے استعفے سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کا سیاسی کلچر کتنا مختلف ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اپنے وڈیو بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی۔ یہ کہنا کہ این آر او مل جائے گا ایسا ناممکن ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

 

 

عمران خان کی حکومت میں نا ڈیل ہو گی اور نا ہی ڈھیل ہو گی۔ بدعنوانی کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت کو پی اے سی شہباز شریف کے کردار پر تشویش ہے۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی بن کر نیب کے افسروں پر دباو ڈالا۔ نیب حکام کی پی اے سی میں طلبی سے واضع ہو گیا کہ شہباز شریف کمیٹی کو ڈھال کے طور پہ استعمال کر رہے ہیں۔

 

خواجہ سعد رفیق کو بھی پی اے سی میں ڈھال کے طور پر لایا جا رہا ہے۔ علیم خان نے گرفتاری کے فوری بعد استعفی دیا۔ علیم خان کے استعفے سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کا سیاسی کلچر کتنا مختلف ہے۔ علیم خان نے استعفی دے کر بہت شاندار روایت کا آغاز کیا۔ علیم خان کو سمجھ ہے کہ عہدے سے الگ ہو کر کیس کا دفاع کرنا ہے۔ علیم خان نے جیسا کیا وہی سوچ شہباز شریف کی بھی ہونی چاہیے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں