ٹیکس کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور انہیں واپس ملے گا: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنے کیے کا بھگتیں گے۔ ابو بچاؤ مہم چلانے والوں سے پوچھیں ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ پاکستان میں چوروں اور ڈاکوؤں کے علاوہ کسی کو خطرہ نہیں۔

 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ ٹیکس کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور انہیں واپس ملے گا۔ حمزہ شہباز سیاستدان ہوتے تو گرفتاری دیتے۔ حمزہ نے اپنے ذاتی ملازمین سے نیب پر حملہ کرایا۔ نیب سے تعاون کے بجائے حمزہ شہباز نے اہلکاروں سے تشدد کرایا۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اس  کی فیملی کے اثاثے 88 ارب سے زیادہ کے ہیں۔ حمزہ پر 85 سے 100 ارب روپے تک منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ نواز شریف اور زرداری اپنے کیے کا بھگتیں گے۔ ابو بچاؤ مہم چلانے والوں سے پوچھیں ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ پاکستان میں چوروں اور ڈاکوؤں کے علاوہ کسی کو خطرہ نہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں