وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم 17 اپریل کو اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جہاں وفاقی ملازمین  کے لیے 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا بریفنگ کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بہت جلد معاہدہ جائے گا۔ بجلی اور گیس کے معاملات پر غور کیا  گیا۔ گیس بحران کا سب سے بڑا مسئلہ گیس چوری ہے۔  کابینہ میں اثاثوں کی ڈکلریشن کے متعلق بات نہیں ہوئی۔ 40 ارب روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے۔ بجلی کے  محکمے کے 500 لوگ مقدمات بھگت رہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ادارے پاکستان پوسٹ کا استعمال کیا کریں گے۔ ن لیگ کے ایم این اے روحیل اصغر کا گیس بل 12 ہزار آ رہا تھا، کرپشن کا خاتمہ کرنا صرف عمران خان کا کام نہیں ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے انسداد کرپشن کے لیے کام کریں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم 17 اپریل کو اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار فلیٹس بلوچستان میں بنائیں جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے لیے بھی 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا وفاقی کابینہ کے 35 فیصلوں پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا، 35 فیصلوں کا تعلق ایم او یوز سے تھا جس پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں