ہمیں اپنے پرچم کے تمام رنگ عزیز ہیں: وزیر اطلاعات

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ۔ 2 بچیوں کو سندھ سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پرچم کے تمام رنگ عزیز ہیں۔ قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کا نوٹس لیا۔ 2 بچیوں کو سندھ سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پرچم کے تمام رنگ عزیز ہیں۔ قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معاملے پر سندھ اور پنجاب کے آئی جیز سے بات ہوئی ہے۔ کچھ عرصے سے سندھ میں ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ واقعات کہیں بھی ہو سکتے ہیں، نیوزی لینڈ میں بھی ہوا۔ واقعات ہوتے ہیں، دیکھنا یہ ہوتا ہے ریاست نے کیا اقدام کیے۔ بھارت میں ہولی کے موقع پر مسلمان بچوں کو زدوکوب کیا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ مہم کافی عرصے تک چلنے والی ہے۔ نوازشریف اور زرداری کے معاملات جلدی حل ہونے والے نہیں۔ فضل الرحمان 1988 کے بعد پہلی بار اسمبلی سے باہر ہوئے۔ مولانا صاحب اسلام آباد سے دوری پر پریشان ہیں۔ بجلی چوری پر 6 ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔ ہم نے گزشتہ حکومت سے کم قرضے لیے ہیں۔ ہمیں تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی۔ 8 مہینوں میں کرپشن میں واضح کمی آئی ہے۔ جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان پاکستان آرہے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعظم کو مسلم امہ کی قیادت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان کا دنیا میں مقام اوپر جا رہا ہے۔ ابو کے پیسوں کے اوپر سیاست کرنا مناسب نہیں۔ بلاول صاحب کو اپنا موقف تبدیل کرنا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام پارٹیاں متفق ہیں۔ ریاست صرف جہاد کی اجازت دے سکتی ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں