چیئرمین سینیٹ ایوان میں توازن نہیں لا سکتے تو حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا:فواد چوہدری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 100 روزہ ایجنڈے پرگفتگو کی گئی ہے۔ وزیر اعظم 29 نومبر کو 100 روزہ پلان پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 100 روزہ ایجنڈے پرگفتگو کی گئی ہے۔ وزیر اعظم 29 نومبر کو 100 روزہ پلان پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اصلاحات کے حوالے سے پر عزم ہیں۔ زرعی وماحولیاتی پالیسی عوام کے سامنے لے کر آئیں گے۔

بیوروکریسی کے حوالے سے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا بیوروکریسی کے حوالے سے مؤقف واضح ہے۔ اداروں کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر کوئی بھی مطمئن نہیں۔ وزیراعظم نے بھی کہا کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے۔

بابا فرید کے مزار کی زمین بیچ کر کھا گئے، پوچھیں تو معافی مانگنی چاہیے۔ سینیٹ نے اس عمل پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ بھی لائحہ عمل بنائے گی۔ اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ دھاندلی کے حوالے سے اپوزیشن کے کہنے پر کمیٹی بنائی۔ نواز شریف کے پراجیکٹس پر شہبازشریف کو کیسے آڈٹ کرنے دیں؟

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں