غریب اور امیر کا قانون ایک ہونے تک حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی: فواد چودھری

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری حج پر سبسڈی کے لیے انہوں نے کچھ چھوڑا ہی نہیں۔ جاتی عمرہ کی ایک دیوار کی تعمیر پر عوام کے 27 کروڑ خرچ کیے۔ عمران خان وزیراعظم بنے تو 88 گاڑیاں، 4 ہیلی کاپٹر اور 300 کنال کا وزیراعظم ہاؤس ٹھکرا دیا۔

 

گوجرانوالہ میں کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بائیس سال محنت کی۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تباہ حال اور گری ہوئی معیشت ورثے میں ملی۔ چور پہلے بھی ایک تھے اور اب بھی ایک ہیں۔ ان دونوں جماعتوں نے پاکستان کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

 

حج پر سبسڈی کے لیے انہوں نے کچھ چھوڑا ہی نہیں۔ جاتی عمرہ کی ایک دیوار کی تعمیر پر عوام کے 27 کروڑ خرچ کیے۔ عمران خان وزیراعظم بنے تو 88 گاڑیاں، 4 ہیلی کاپٹر اور 300 کنال کا وزیراعظم ہاؤس ٹھکرا دیا۔ غریب اور امیر کے لیے قانون ایک نہیں ہے۔ جب تک سب کے لیے قانون ایک جیسا نہیں ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

 

 

عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے۔ 6 ماہ میں حکومت نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔ آج پاکستان، یمن اور سعودی عرب کے درمیاں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک کے سربراہ عمران خان کو ایک راہنماء کے طور پر جانے جانتے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ  کر کے رکھ دیا۔

 

 گزشتہ 10 سال میں ملکی تاریخ کے 70 سالہ دور کے برابر قرض لیا گیا۔ قرضوں کا حساب مانگو تو جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کی سوچ ایک ہے۔ ملک کو لوٹنے والے سب اکٹھے ہو گئے۔ پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسہ دبئی اور لندن سے مل رہا ہے۔ پنجاب کا پیسہ لاہور سے نکل کر لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی صورت میں نکلتا ہے۔ سابق حکمرانوں نے سرکاری خزانے میں کیا چھوڑا جو حج سبسڈی دیں۔

 

عمران خان وزیراعظم ہونے کے باوجود سرکاری خزانے سے کچھ نہیں لیتے۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو سرکاری ہسپتال پسند نہیں آ رہے۔ میاں برادران  کو جیل میں بھی وی وی آئی پی کلاس ملی ہوئی ہے۔ جیل جاتے ہی ان کی ساری بیماریاں سامنے آنے لگتی ہیں۔ بدقسمتی سے امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ میاں برادران کچھ دن جیل میں گزارنے کے بعد ہسپتال کی طرف دوڑتے ہیں۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں