رمضان میں سب سے زیادہ سبسڈی عوام کو دی جائے گی: صمصام بخاری

لاہور (پبلک نیوز) رمضان، حالیہ بارشوں اور 34نکاتی ایجنڈا پر پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اجلاس میں منڈی بہاوالدین میں پنجاب یونیورسٹی کی منظوری، پنجاب سیلز ٹیکس ایکٹ میں تبدیلی اور بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

 

وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس ہر 15 دن بعد ہو گا۔  تھرمل پاور کے لیے 10 ارب فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب سیلز ٹیکس ایکٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ صحت اور پاپولیشن پروگرام اور پنجاب اینیمل کی منظوری دی گئی ہے۔ منڈی بہاوالدین میں پنجاب یونیورسٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

 

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن کی منظوری کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ رمضان مبارک میں 309 بازاروں میں دو ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے۔ اشیائے ضرورت کے لیے ڈی سی گراں فروشی کو کنٹرول کریں گے۔ بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے انجیئرز کی تنخواہیں بڑھانے پر مشاورت ہوئی ہے۔ وزراء مشیران ایجوکیشن ہیلتھ سیکٹر کو وزٹ کریں گے اور رپورٹ وزیراعلی کو دیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں سب سے زیادہ سبسڈی عوام کو دی جائے گی۔ 34نکاتی ایجنڈا تھا جس میں رمضان اور حالیہ بارشوں پر کابینہ میں اجلاس کیا گیا تھا۔ اجلاس میں ڈیمز کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں وزراء تبدیلی کی بات فی الحال نہیں ہے وزیراعلی فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔ وزراء کی رپورٹس وزیراعلی کو دی جاتی ہے اور وزیراعظم سے بھی شئیر کی جائے گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں