فضل الرحمان نواز شریف کو سیاسی آکسیجن دینے پہنچے ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کے نوازشریف، مولانا فضل الرحمن ملاقات پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اگر نوازشریف کو ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔ ایمبولینس کی بجائے مولانا نواز شریف کو سیاسی آکسیجن دینے پہنچے ہیں۔

 

نوازشریف سے فضل الرحمان کی ملاقات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تنقید کے نشر چلا دیئے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر نوازشریف کو ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔

 

فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ میشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔ معززعدالتوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں