بشکیک: وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب سے غیررسمی ملاقات

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی بھارتی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، مصافحہ بھی کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جو کہنا تھا کہہ دیا، مذاکرات کا فیصلہ اب بھارت نے کرنا ہے، ہمیں کوئی عجلت نہیں ہے۔


کرغزستان میں وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال ہوا لیکن مودی کو نظر انداز کیا، بھارت آبادی کے لحاظ سے بھی کئی گنا بڑا ہے پھر بھی مودی کا استقبال ڈپٹی وزیراعظم اور عمران خان کا استقبال وزیراعظم کرغزستان نے کیا۔ بھارتی ادیب اور صحافی اشوک سوائین غصے میں آگ بگولہ ہو گئے، یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ عمران خان کو صدارتی محل میں ٹھہرایا گیا اور مودی کو تیس کلومیٹر دور ہوٹل میں، ایسا کیوں؟

فوٹو سیشن کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے، جبکہ مودی قطار کے آخر میں چپ چاپ کھڑے رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات ہوئی، مصافحہ بھی ہوا، لیکن یہ کوئی طے شدہ ملاقات نہیں، صرف دنیاداری تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، بیلاروز کے صدر الیگزیںڈر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں گی۔ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، عالمی رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں تسلیم کیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں