"ہر پلیئر سنچری نہیں کرتا، وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے"

لاہور (پبلک نیوز) مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رابطوں میں فقدان کے باعث کچھ مسائل ہیں۔ اسد عمر پارٹی کے اہم رکن ہیں۔ سب سے بڑا سیاسی محاذ پنجاب ہے۔

صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم سمجھتے ہیں میڈیا ہماری طاقت ہے۔ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں۔

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رابطوں میں فقدان کے باعث کچھ مسائل ہیں۔ اسد عمر پارٹی کے اہم رکن ہیں۔ سب سے بڑا سیاسی محاذ پنجاب ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں