"وزیراعظم خود جیٹ طیاروں میں سفر کرتے ہیں، عوام کیلئے حج سبسڈی بھی ختم"

کراچی (پبلک نیوز) مشیراطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حج سبسڈی ختم کر کے عوام سے انتقام لیا گیا، جو کہتے تھے ریاست مدینہ میں سب برابر ہوں گے انہوں نے دہرا معیار اپنا لیا، خود پرائیویٹ طیاروں میں سفر کرتے ہیں، مگر عوام کے لیے حج جیسا فریضہ ادا کرنے پر سبسڈی ختم کر دی۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو سے اپنی کی جانے والی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حج سبسڈی ختم کر کے عوام سے انتقام لیا۔ وزیر اعظم کا دہرا معیار ہے جو کہتا تھا ریاست مدینہ میں سب لوگ ایک جیسے ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم خود جیٹ طیارے میں گھومتے ہیں مگر عوام کو حج جیسے فریضہ ادا کرنے پر سبسڈی ختم کی۔ اللہ پاک ایسی ناکام نکمی حکومت سے عوام کو دور رکھے۔

اس موقع پر انھوں نے وفاقی وزیر ابرائے اطلاعات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ فوادی چودھری جیسے سیاسی مینڈک اپنے مستقبل کی فکر کریں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں