"نفرت انگیز مواد کے تدارک،ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کے لئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں۔ ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین چودھری نے فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات کی۔ جس میں وزیر اطلاعات نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فیس بک کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کے لئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں۔ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالے سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارے لیے تشویش کا باعث صرف ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد ہے۔  نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والے مواد کے خلاف ہمارے قوائد بڑے واضح ہیں اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس طرح کے مواد کے تدارک کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیر اطلاعات کی جانب سے فیس بک کے آپریشنل یونٹ کے پاکستان میں قیام کی تجویز بھی دی گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں