"قومی ایئرلائن اور پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہیں کیا جائے گی"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ بلوکی پاور پلانٹ کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ نجکاری کی فہرست میں ایس ایم ای، فرسٹ ویمن بینک شامل ہے۔

وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  بلوکی پاور پلانٹ کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ نجکاری کی فہرست میں ایس ایم ای، فرسٹ ویمن بینک شامل ہے۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کو بھی پرائیویٹائزیشن کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ لاکھڑا کول مائن کمپنی کو بھی نجکاری کے لیے پیش کیا جا رہاہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نجکاری بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا پی آئی اے کو نجکاری فہرست سے نکال دیا ہے۔ پاکستان اسٹیل مل کی بھی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے۔ کل وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لیا۔ 9 نومبر سے 100روزہ پلان کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ چین واحد ملک ہے جو پاکستان کا پارٹنر رہا ہے۔ وزیراعظم دورہ چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ شنگھائی ایکسپومیں وزیراعظم کی چینی بزنس شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں