2 سال بعد حویلیاں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، پی آئی اے ذمہ دار قرار

پبلک نیوز: حویلیاں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ حادثے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔ رپورٹ میں پی آئی اے کو انجینئرنگ کی غفلت و لاپرواہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

7 دسمبر دوہزار سولہ حویلیاں طیارہ حادثہ ہوا۔ جس میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں طیارہ میں اہم تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کی۔

رپورٹ میں پی آئی اے کو انجینئرنگ کی غفلت و لاپرواہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ پرواز 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز پی کے 661 میں 47 سے زائد مسافر حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں