لاہور میں ایک اور ننھی پری زیادتی کا نشانہ بن گئی

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت میں ایک اور ننھی پری زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور ننھی پری درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ گارڈن ٹاؤ ن میں سفاک رشتہ دار نےگھر میں اکیلے ہونے پر بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی چیخ و پکار پر محلے داروں نے ملزم گلباز کوموقع پر دبوچ لیا۔ جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بچی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں