وزیراعظم کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تاحال ریکارڈ موصول نہ ہو سکا

لاہور(ادریس شیخ) کرپشن بے نقاب ہونے کا خوف یا انتظامی نا اہلی، وزیراعظم عمران کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تاحال پنجاب کے میگا پروجیکٹ کا ریکارڈ موصول نہ ہو سکا، محکموں کے میگا پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی قرضوں سے متعلق قائم کمیشن نے پنجاب حکومت سے میگا پراجیکٹس کا ریکارڈ طلب کیا، مگر بیوروکریسی انکوائری میں روڑے اٹکانے لگی، ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام محکموں کے میگا پراجیکٹس کا دس سالہ ریکارڈ تاحال وفاقی انکوائری کمیشن کو نہیں بھجوایا جا سکا۔ محکمہ بہبود آبادی، توانائی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا ریکارڈ انکوائری کمیشن کو فراہم نہ ہو سکا۔


محکمہ ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا، محکمہ داخلہ، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ آبپاشی، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ بلدیات، محکمہ لٹریسی اور پی اینڈ ڈی پنجاب بھی تاحال ریکارڈ فراہم نہ کر سکے۔ وفاقی انکوائری کمیشن نے پنجاب حکومت سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے میگا منصوبوں کی تفصیلات طلب کی ہیں اور منصوبوں کی تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں