کراچی: نادرا آفس میں چوری، 1800 شناختی کارڈ اور رجسٹر غائب 

کراچی(پبلک نیوز) نادرا کے لانڈھی آفس میں چوری کی مبینہ واردات، پولیس حکام کے مطابق نادرا کے دفتر میں چور رات گئے چھت سے داخل ہوا، ملزم نے کاونٹرز سے 1800 شناحتی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کیا۔ نادراحکام نے نقب زنی کی واردات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

نادرا کے لانڈھی آفس میں چوری کی مبینہ واردات، پولیس اور رینجرز اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے، دو ملازمین کو شامل تفتیش کرلیا گیا، شواہد جمع کرنا کا سلسلہ جاری۔ پولیس حکام کے مطابق نادرا کے دفتر میں چور رات گئے چھت سے داخل ہوا۔ ملزم نے کاونٹرز سے 1800 شناحتی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کیا۔

 

کراچی پی ایس 94 ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہاشم رضا بھی واردات کی خبر سنتے ہی لانڈھی نادرا کے دفتر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واردات الیکشن مہم خراب کرنے کی سازش ہے۔ نادرا فی الفور این آئی سی چوری ہونے والوں کے ناموں کی فہرست جاری کرے۔

 

نادرا لانڈھی آفس میں نقب زنی کی واردات پر نادراحکام نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے شناختی کارڈز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شناختی کا رڈ ازسرنو، ری پرنٹ کرکے بنوائے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں