نیب: فواد حسن فواد کیخلاف انکوائریاں مکمل، ریفرنسز تیار

لاہور (پبلک نیوز) فواد حسن فواد کے خلاف انکوائریاں مکمل، ریفرنسز تیار کر لیا گیا۔ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آشیانہ اقبال ریفرنس مکمل کر لیا۔ دونوں ریفرنسز میں فواد حسن فواد کے خلاف 150 سے زائد گواہ شامل ہیں۔ فواد حسن کے بھائی وقار حسن اور بزنس میں جہانگیر صدیقی بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف 2 انکوائریاں مکمل کرکہ ریفرنسز تیار کرلیے۔ نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں اور آشیانہ اقبال انکوائری ریفرنس مکمل کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں ریفرنسز میں فواد حسن فواد کے خلاف 150 سے زاید گواہان کو شامل کیا ہے۔

ریفرنس میں فواد حسن فواد کے بھائی وقار حسن اور معروف بزنس مین جہانگیر صدیقی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گواہان میں ایل ڈی اے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، سی ایم سیکریٹیریٹ، نجی بنکوں کے ملازمین، پی اینڈ ڈی، ایس ای سی پی اور نیب کے ماہرین شامل ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق آشیانہ اقبال میں وعدہ معاف گواہ بننے والے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ میں گواہان میں شامل ہیں۔ سابق چیرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاولدین، شاہد لطیف، عامرلطیف، طاہر خورشید گواہان میں شامل ہے۔ سابق گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجواہ،ایم ڈی پیپرا شاہد حسین، معظم علی، کرامت اللہ چوہدری بھی گواہان کی لسٹ میں شامل ہے۔

سی ای او پی ایل ڈی سی اسدالله فیاض، ارشد محمد، ایس ای سی پی سے جوائنٹ رجسٹرار سدرہ منصور اور غلام مصطفی شامل ہیں۔ بنکنک ماہرین میں رامین ہمایوں، کاشف مغل، حسین علی، شفیق اعجاز، محمد امین اور محمد عثمان سمیت 18 افراد شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطا بق تمام گواہان احتساب عدالت میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں