خفیہ پیغامات اب خفیہ ہی رہیں گے

پبلک نیوز: خفیہ پیغامات اب خفیہ ہی رہیں گے۔ صارفین فیس بُک سے واٹس ایپ یا انسٹاگرام پر بھی پیغامات بھیج اور موصول کر سکیں گے۔ فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے پرائیویسی فوکسڈ میسیجنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خفیہ پیغامات اب خفیہ ہی رہیں گے۔ صارفین فیس بُک سے واٹس ایپ یا انسٹاگرام پر بھی پیغامات بھیج اور موصول کر سکیں گے۔ فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے پرائیویسی فوکسڈ میسیجنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ موجودہ وژن کے تحت اوپن پلیٹ فارم موجود ہے۔

 

جہاں کوئی بھی کسی سے بھی رابطہ کر سکتا ہے، تاہم اب ایک پرائیویٹ پلیٹ فارم پیش کیا جائے گا جہاں شیئر کیا گیا مواد سائبر حملے کا نشانہ بنے نہ ہی سروس مہیا کرنے والوں کو انکرپٹڈ پیغامات تک رسائی ملے۔

 

آج اگر آپ فیس بُک پر میسج کرنا چاہتے تو میسنجر استعمال کرتے ہیں، واٹس ایپ اور انسٹا کا بھی یہی طریقہ کار ہے تاہم پرائیویسی فوکسڈ وژن کے باعث انٹروپیرابیلٹی کی سہولت کے ذریعے لوگ فیس بُک سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بھی پیغامات بھیج اور موصول کر سکیں گے۔ اس طرح مختلف ایپس استعمال کرنے کے بجائے آپ ایک ہی ایپ کے ذیعے مختلف ایپ لی کیشنز سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت آپشنل ہو گی، یعنی جب آپ چاہیں۔

 

پرائیویٹ کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں نیا اسٹینڈرڈ یہ ہو گا کہ جو مواد آپ نے شیئر یا پوسٹ کیا ہے وہ وقت کے ساتھ یا تو ایکسپائر ہو جائے گا یا آرکائیو میں چلا جائے گا۔ بائے ڈیفالٹ میجسز مہینہ یا سال بھر میں ڈیلیٹ ہو جائیں گے، آپ کے پاس ٹائمر فریم بدلنے یا آٹو ڈیلیٹ  کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس نئے طریقے سے کوئی بھی غلط شخص آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے آپ کو نقصان  نہیں پہنچا سکے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں