ملک بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ بارش برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں مزید بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

ملک بھر میں گزشتہ روز سے کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان سمیت کے پی میں مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب بھر میں لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگور ہو گیا ہے۔

 

اسی طرح دیگر صوبے بلوچستان میں بھی کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں پشاور کراچی لاڑکانہ حیدر آباد میں بھی بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں داخل ہونے والے نئے ہواؤں کے سسٹم سے بالائی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، ملکہ کوہسار مری، وادی لیپہ، آزادکشمیر، قلات، مانسہرہ سمیت بٹگرام اورسوات میں ہونے والی نئے برفباری کے سسٹم نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ ضلع گنگ چھے شہر میں 5 جبکہ بالائی علاقوں سمیت علاقہ تھلے میں 7 انچ تک ہونے والی مسلسل برفباری نے لوگوں کو گھروں تک محصور کر دیا۔

وادی لیپا میں جاری برفباری کے نئے سلسلے سے ریشیاں تک زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا، ریکارڈ برفباری ہونے سے 5مسافر گاڑیاں بھی پھنس گئی، برفباری کے نئے سلسلے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بلتستان ریجن اور سکردو میں سردی کا 23 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید سردی کے باعث شہر کے 60 فیصدعلاقے میں پانی کی سپلائی معطل ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں