موسم نے کروٹ بدل لی، لاہور میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور(پبلک نیوز) شہر میں بادلوں کے ڈیرَے، رم جھم کے بعد موسم خوشگوار، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک ہلکی بارش کی نوید سنائی ہے۔

 

پنجاب میں موسم کی رت بدل گئی، باران رحمت سے فضا نکھر گئی، خوبصورت موسم ہوتے ہی لاہوریے گھروں سے باہر نکل آئے اور موسم کے خوب مزے لوٹنے لگے اور انہوں نے آئس کریم کے ساتھ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا۔ شہریوں نے حیسن نظاروں کو پیکچر میں قید کرنے کے لیے سلفیاں بھی بنائی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، پشاور، کوئٹہ، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے پاراچنار08، بلوچستان کے بارکھان01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

محکمہ موسمیات کی گئی پیشکوئی کے مطابق بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا کے علاقتے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن)، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں کہیں کہیں، میرپورخاص اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بھی چند مقامات بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 

جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات بارش کا امکان۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 16، بگروٹ منفی 15، کالام منفی 14، ہنزہ منفی 08، مالم جبہ منفی 06، کوئٹہ منفی 04، قلات منفی 03، مری 02، گلگت اور مظفرآباد میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، لاہور 3، فیصل آباد 4، ملتان 7، پشاور 2 اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں