نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ

 

پبلک نیوز: نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر قومی کرکٹرز شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جب کہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔

 

پاکستانی کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔ رینکنگ جاری ہونے پر فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ "بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں، بچ کے رہنا میری فارم لگی ہوئی ہے۔ تیرے بھائی کی گیندیں بہت تیز ہو رہی ہیں۔"

 

جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ "کوئی نہیں ویر جی (بھائی جی) اپنی بھی گگلی جگہ پر ہو رہی ہے۔ ایک نمبر پر نظر ہے اپنی، ابھی بڑا دور ہے میرا بھائی محنت کرو محنت"۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے، پاکستان کے عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، انگلینڈ کے عادل راشد چوتھے اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں