بارسلونا اور ویلا ریال کا میچ 4-4 گول سے برابر، مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپ سیٹ شکست

پبلک نیوز: یورپ کی مختلف لیگز میں فٹبال کے دلچسپ اور کانٹے کے مقابلے جاری ہیں۔ یووینٹس نے کلیری کو شکست دی، اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیرونا ایف سی کو زیر کیا، بارسلونا اور ویلا ریال کا میچ 4-4 گولز سے برابر ہو گیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو وولوز نے اپ سیٹ شکست دی۔

 

اطالوی فٹ بال لیگ میں یووینٹس نے کلیری کو 2 گول سے کر تین قیمیتی پوائٹس حاصل کئے۔ یووینٹس کو 22ویں اور 85 ویں منٹ میں کامیابی ملی۔  اسپینش فٹ بال لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیرونا ایف سی کو 2 صفر سے زیر کیا۔ ڈیگو گوڈینی نے 76ویں اور انٹونی گریزمان نے انجری ٹائم میں گول کرکے اٹلیٹکو میڈرڈ کو جتوا دیا۔

 

لالیگا میں بارسلونا اور ویلا ریال کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 4-4 گولز سے برابر ہوا۔ کپتان لیونل میسی کے آخری منٹ میں اور لویس سواریز کے انجری ٹائم میں گول نے بارسلونا کو شکست سے بچا لیا۔

 

انگلش پریمئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو وولوز نے اپ سیٹ شکست دے دی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں