بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کی استدعا پر سپریم کورٹ جج کا دلچسپ جواب

اسلام آباد (پبلک نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ پلاٹو ں کی بکنگ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے متعلق عدالتی کارروائی نیب کے کام پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ عالت بحریہ ٹاؤن کے ڈیلرز کو ملزمان کے طور پر نہیں بلا رہی۔ عدالتی معاونت کے لیے بلایا جا رہا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے بحریہ ٹاؤن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سے معاونت نہیں ہو سکتی تو عدالت کسی اور کہہ دیتی ہے۔ جو آپ کا مسئلہ نہیں اسے اپنا مسئلہ نہ بنائیں۔ آ بیل مجھے مار والا حال نہ کریں۔ اگر آپ کے کلائنٹس نے عدالت کو تنگ کیا تو پراسیکیوٹر سے شکایت کریں گے۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کی جائے۔ اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ 14 فروری کو تو ویلنٹائن ڈے نہیں؟

عدالت نے کوس موس، پرزم اور ٹرائی سٹار کمپنیر سے متعلق بحریہ ٹائون کے پلاٹوں کی بکنگ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں