پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کی دلچسپ کہانی

پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی وزراء کی عدم دلچسپی نے کام کام اور بس کام کے وژن کا پول کھول دیا۔ وزیر ہاوسنگ اجلاس کے دوران خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ وزیر اطلاعات نظریں چھپا کرموبائل فون پر مصروف رہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کا بینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اور محکموں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ وزیرہاوسنگ اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کابینہ کے اجلاس کے دوران خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔

وزیر اطلات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان بھی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران سست روی کا شکار رہے اور نظریں بچا کر موبائل فون پر گیم کھیلتے رہے۔

پنجاب کابینہ کے پہلا اجلاس میں وزراء کی عدم دلچسپی جہاں تبدیلی کے نعرہ کی نفی کا منہ بولتا ثبوت ہے تو وہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سے بھی کم نہیں۔

احمد علی کیف  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں