'آپ نوازشریف کو ملاقات کیلئے کہہ دیں' آصف زرداری کا صحافی سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو میڈیا نمائندوں سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے۔ بلاول کی آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے پیپلز پارٹی پر برا وقت آنے والا ہے، جس کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر کبھی برا وقت نہیں آتا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ نہیں سمجھتے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کیا کہتے ہیں، جو آپ کہیں گے وہ کریں گے۔

صحافی نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیا تو سابق صدر نے بھی صحافی کے دیئے ہوئے  لقب کو من وعن تسلیم کر لیا۔

نوازشریف سے ملاقات کے سوال پر آصف زرداری نے صحافی کو ملاقات کرانے کا ٹاسک دے دیا۔ صحافی سے کہا کہ آپ نوازشریف کو ملاقات کے لیے  کہہ دیں، آپ جو حکم کریں گے۔

قبل ازوقت انتخابات سے متعلق زرداری کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر آصف زرداری صرف 'اشارہ' کہہ مسکراتے ہوئے چل دیئے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں