جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کی عبوری ضمانت 15مئی تک منظور

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق صدر آصف زرداری کو ایک بار پھر ملا ریلیف، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پندرہ مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق صدر نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب خود کو این آر او نہ دیں۔

 

گرفتاری کا خوف، نیب کارروائیوں کا ڈر، سابق صدر آصف زرداری نے کیا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع، درخواست ضمانت دائر کی، استدعا کی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ عدالت نے سابق صدر کی پندرہ مئی تک ضمانت منظور کر لی۔ نیب کو پندرہ مئی کو جواب دینے کا حکم، عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

 

سابق صدر نے عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی تحریک تو اب چلنی ہے، سوال یہ ہے کہ تحریک کب چلنی ہے؟ انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کو معاشی غلطی قرار دیا، ساتھ ہی کہہ دیا کہ خان صاحب خود کو بھی این آر او نہ دیں۔ غیر قانونی ٹھیکوں کے معاملے میں نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو نو مئی کو طلب کیا تھا۔ سابق صدر نے مچلکے جمع کرا دیئے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں